ملک کے دفاع کیلئے پاکستانی  قوم متحد ہے،ڈاکٹر عین الرضا 

ملک کے دفاع کیلئے پاکستانی  قوم متحد ہے،ڈاکٹر عین الرضا 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف اسکالر و سماجی رہنماء ڈاکٹر عین الرضا نے کہا کہ ملک کے دفاع،استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستانی قوم متحد ہے،اور کسی بھی صورت میں ملکی استحکام کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائیگا۔کیونکہ ہماری سیکیورٹی فورسز اور افواج پاکستان نے جس جانفشانی سے دہشت گردی کی جنگ لڑی وہ قابل تحسین ہے اور پوری پاکستانی قوم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آج اسی جوش و جذبے کی ضرورت ہے جو قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں کا تھا،کیونکہ انتشار اور افراتفری کی وجہ سے ہماری وحدت کو کافی نقصان پہنچا،لہٰذا اب ہمیں ہوش اور عقلمندی سے ساتھ ان تمام معملات کو دیکھنا ہوگا اور ملک کی تعمیر وترقی،امن کے قیام کیلئے سب کو مل کر عہد کرنا ہوگااور اسکے لئے عملی میدان میں آنا ہوگا۔انہوں نے بھارتی جارحیت اور کشمیر پر ہونیوالے مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ کشمیر میں بسنے والے مسلمان تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم حکومت اور ہماری افواج ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر