کے الیکٹرک کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے کراچی میں کرنٹ لگنے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے کے الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر کے ناقص انفراسٹرکچر، کنڈوں اور گھروں کے اندر کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات پیش آئے جن پر بیحد افسوس ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بیشترکرنٹ لگنے کے واقعات گھروں کے اندر اور بجلی کے غیر محفوظ استعمال کے باعث ہوئے، کرنٹ لگنے کے تمام واقعات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے، بجلی کے کھمبوں پر کیبل اورانٹرنیٹ کی تاریں بھی بڑا خطرہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے کھمبوں کے علاوہ گیلے ہاتھوں ننگے پاوں بجلی آلات نہ چھوئیں۔