کراچی، شہریو ں نے آئی جی سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں 

  کراچی، شہریو ں نے آئی جی سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں 

  

کراچی (کرائم رپورٹر)یوم آزادی کے موقع پر آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کے احکامات کی شہریوں نے دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، پولیس کی موجودگی میں منچلوں نے موٹر سائیکل کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر گشت کیا، ون ویلنگ اور ریس بھی لگائی جاتی رہی۔ فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشوں والی گاڑیوں میں موجود مسلح افراد کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے رہے، دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ہلڑ بازی کے واقعات پر جھگڑے بھی ہوتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام اور کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہلڑ بازی سمیت دیگر غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم شہریوں نے تمام احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے صبح سے ہی موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر گشت شروع کر دیا جبکہ مختلف علاقوں میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے کے ساتھ ریسیں بھی لگاتے رہے جبکہ اس دوران سڑکوں پر پولیس بھی موجود تھی جوکہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی نظر آئی۔ ذرائع نے کہاکہ فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشوں والی لگژری گاڑیوں میں سوار بااثر افراد اپنے مسلح گارڈز کے ہمراہ سڑکوں پر اسلحہ لہراتے گشت کرتے رہے اور شہریوں کو خوف میں مبتلا کرتے رہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -