جامعہ کراچی: داخلہ فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

  جامعہ کراچی: داخلہ فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20 ء) کی داخلہ فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں 19 اگست 2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس19اگست2019ء تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچر پُر کرکے پرنٹ لینے کے بعدیوبی ایل بینک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کراسکتے ہیں۔فیس کی ادائیگی کے بعد اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فارم پُر کرکے (کلرپرنٹ لینے کے بعد) تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ صبح 9:00 تاشام 7:00 بجے تک ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے آفس کے کاؤنٹر واقع نئی ایڈمنسٹریشن بلڈنگ (پارکنگ ایریاسائیڈ) میں جمع کراسکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر