کراچی،مسیحی برادری نے جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا

کراچی،مسیحی برادری نے جشن آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسیحی برادری نے جشن آزادی روایتی جوش اور جذبے کیساتھ منایا،کراچی میں سب سے بڑی تقریب سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں منعقد کی گئی جس میں کارڈینل جوزف کوٹس، وکر جنرل کراچی ویری ریورنڈ فادر صالح ڈائیگو، ریورنڈ فادرماریوروڈرکس، ریورنڈ فادرمشتاق انجم، ریورنڈ فادرانجوسوارس، ریورنڈ فادرجوشوا اور دیگر فادرزاور سسٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پرپیس انفورسز کے انچارچ پرویز گل اور سینیٹر انور لعل ڈین بھی موجود تھے جبکہ مسیحی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس پروگرام کو چارچاند لگادیئے۔ تقریب کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھاگیا اس کے بعد تقدس مآب آرچ بشپ کراچی کارڈینل جوزف کوٹس نے سینٹ پیٹرک کیتھڈرل میں پرچم کشائی کی اور اس کے بعد جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور اس کے بعد آرچ بشپ کراچی کارڈینل جوزف کوٹس نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔تقریب میں ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرمایا اور سینٹ پیٹرک چرچ میں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی طور پر ریورنڈ فادرجوشوا نے پاک ماس کی قربانی گزارنی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر