کراچی، فیڈرل بی ایریا میں شوہر کے تشدد سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

  کراچی، فیڈرل بی ایریا میں شوہر کے تشدد سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

  

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں شوہر کے تشدد سے زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کو عیدالاضحی کے دوسرے روز شوہر جاوید حسین نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مقتولہ پر شوہر کی جانب سے کیے گئے تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم راستے میں چھپ کر کھڑا تھا تاہم جیسے ہی اسکی اہلیہ قریب پہنچی اس نے حملہ کردیا اور سر پر ڈنڈے کے وار کر کے موقعے سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ماضی میں بھی اپنی اہلیہ کے کردار پر شک کرکے اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ ملزم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -