اجتماعی قربانی اور کھالوں میں اضافہ اعتماد کا مظہر ہے،حافظ نعیم الرحمن

اجتماعی قربانی اور کھالوں میں اضافہ اعتماد کا مظہر ہے،حافظ نعیم الرحمن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحی کے موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت مہم چرم قربانی اور اجتماعی قربانی کے سلسلے میں عید کے تین دن کے دوران مختلف اضلاع کے درجنوں مراکز کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور مصروف عمل کارکنوں اور ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس مو قع پر موجود ذمہ داران اور کارکنان نے مہم چرم قر بانی اور اجتماعی قربانی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت کراچی میں 300سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیاگیا اور 50ہزار سے زائد جانورذبح کیے گئے،جن میں گائے،بکرے اور اونٹ شامل تھے۔ شہر میں لاکھوں افراد نے اجتماعی قربانی کی سہولت سے فائدہ حاصل کیا اور بڑی تعداد میں قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔ الخدمت کو ملنے والی کھالوں کی تعداد اور اجتماعی قربانی سے استفادہ کرنے والوں میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ شہریوں نے بہترین انتظامات کر نے پر جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت کو پہلے سے زیادہ کھالیں دینے پر کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت کو ملنے والی کھالوں کی تعداد میں اضافہ، الخدمت پر کراچی کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،عوام کو یقین اور اعتماد ہے کہ الخدمت کو عطیہ کی گئی کھالیں درست مصرف میں استعمال ہوتی ہیں،عوام جانتے ہیں کہ صرف جماعت اسلامی اور الخدمت واحد ادارہ ہے جس کے پاس ہر سال آڈٹ شدہ حسابات موجود ہوتے ہیں جو عوام کے سامنے بھی پیش کئے جاتے ہیں،الخدمت کے فلاحی پروجیکٹس عوام کے تعاون سے جاری ہیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے الخدمت کے تحت ضلع شرقی، ضلع وسطی،ضلع شمالی اور ضلع غربی میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اس موقع پر امیر ضلع وسطی منعم ظفر خان،قیم ضلع انجم رفعت اللہ امیر ضلع شمالی محمد یوسف،قیم ضلع شرقی ڈاکٹر فواد، امیر ضلع غربی محمد اسحاق خان،قیم ضلع ظہور الحسن،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،چیف ایگزیکٹو الخدمت سلیم اظہر ودیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اجتماعی قربانی اور مہم چر م قر بانی کے مراکز پر گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ کراچی میں لخدمت کے تحت صحت ٗ تعلیم ٗ روزگار ٗ صاف پانی سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات میں امدادی اور فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں جو عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو تی ہیں۔ الخدمت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور لوگوں کے غم سمیٹنے اور ان میں خوشیاں باٹنے کے عمل میں مصروف ہے۔ الخدمت گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام کی خدمت کررہی ہے، ملک میں آنے والی قدرتی آفات ہوں یا سیلاب کبھی بھی عوام کی خدمت میں پیچھے نہیں رہی اورسب سے پہلے اور آگے بڑھ کر متاثرین کی بحالی اور امداد میں شریک ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت بیرون ملک بھی خدمت کے کام کررہی ہے اور دنیا بھر میں اس کے کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے امن کی فضا پیدا کی جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں پر سکون طور پر قربانی کی اور اپنی مر ضی سے قر بانی کی کھالیں عطیہ کیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -