او آئی سی کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

او آئی سی کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔او آئی سی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مذہبی آزادی پر قدغن لگائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ عید جیسے مبارک موقع پر بھی مقبوضہ جموں کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن رہا اور کشمیری اپنی مذہبی رسومات اور عبادات کی ادائیگی سے محروم رہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مذہبی حقوق کو سلب کرنا عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین ہے۔او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالے۔
اوآئی سی /مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -