برطانوی، سری لنکن وزراء خارجہ سے پاکستانی ہائی کمشنروں کی ملاقاتیں 

  برطانوی، سری لنکن وزراء خارجہ سے پاکستانی ہائی کمشنروں کی ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سری لنکا کے وزیر خارجہ تلک مارا پانا سے کولمبو میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل(ر) ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے ملاقات کی۔ کولمبو سے موصول ہونے والے بیان مطابق سری لنکا کی وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر نے سری لنکا کے وزیر خارجہ کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالیہ بدترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی سے باز رہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا کوئی بھی بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خارجہ اور کامن ویلتھ کے وزیر ڈاکٹر اینڈریو مورسن سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ملاقات کی اور انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ لندن سے موصولہ بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی صورتحال کی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ محمد نفیس زکریا نے بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پر بھی روشنی ڈالی اور برطانیہ کے وزیر خارجہ کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات پر مبذول کرائی، بھارت مقبوضہ وادی کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہے اور اس حوالہ سے شدید تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد بھی دی۔


ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ اول -