حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل کراچی پہنچ گئے 

    حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل کراچی پہنچ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ایم این اے آفتاب صدیقی، سردار یاسین ملک اور علی جونیجو و دیگر نے زبردست استقبال کیا، گورنر سندھ کو ایئرپورٹ پر موجود عوام نے حج کی سعادت پر مبارکباد دی، گورنرسندھ نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قطار میں لگ کر خود امیگریشن کروائی، گورنر سندھ عمران اسماعیل ایئرپورٹ پر موجود عوام میں گھل مل گئے اور لوگوں کے ساتھ وقت گزارا۔گورنرسندھ نے ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک بھر یوم سیاہ منایا جارہا ہے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام بھی آزاد فضاؤں میں سانس لے گے۔ موجودہ حکومت کشمیریوں کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھائے گی، بھارت کا اصل مکرو چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ریاستی ظلم و ستم کو ختم کروانے میں اقوام عالم اپنا کردار ادا کرئے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کا مقابلہ کرئے گی۔

مزید :

صفحہ اول -