بھار ت کا مکروہ چہرہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے دنیا پر عیاں ہو گیا ہے: شوکت علی یوسفزئی
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے دنیا کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ مودی کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اپنے پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ لے کہ پاکستان کی فوج اور عوام کتنی پروفیشنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اپوزیشن کے احتجاجوں کا نہیں بلکہ کشمیر کے لئے متفق ہونے کا ہے،اپوزیشن کے احتجاجوں سے انڈیا کے بیانئے کوتقویت ملے گی اور اس قسم کے حرکتوں سے احتساب کا عمل کبھی نہیں روکے گا۔ وزیر اعظم عمران نے موثر طریقے سے پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے اس لئے ہمیں سفارتی سطح پر کامیابی ملی ہے اور اس ضمن میں روس نے بھی کشمیر کے حمایت کا عندیہ دیا ہے۔ وہ پشاور پریس کلب میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ہندوستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں اپنی تباہی کی بنیاد خود رکھ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشت گردی کو شکست دی اور موجودہ صورت حال میں بھی افواج پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہماری قوم اور فوج ایمان کے جذبے سے سرشار ہے جس کو دنیا کی کوئی قوم شکست نہیں دے سکتا۔ مودی یاد رکھے کہ اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بھی ہندوستان کو ہمارے عوام اور قبائل نے سبق سکھایا تھااور موجودہ حالات میں قبائل ہمارے صوبے کا حصہ ہیں اور دوبارہ ہندوستان کو سبق سکھانے کے لئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد سے ہندوستان تباہی کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہندوستان ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی کوششوں سے سلامتی کونسل میں پانچ دہائیوں کے بعد کشمیر پر جمعے کے دن دوبارہ بحت ہو گی، یہ بات سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر عمران خان کی موقف کی تائید کی گئی ہے۔ہمارے وفوف پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ مشکل وقت جلد ختم ہونے والا ہے اور انشاء اللہ کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔