بونیر، عید الاضحی کے 3روز کے دوران 15افرا د جاں بحق، 4خواتین اور 4بچے شامل
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عیدالاضحی کے تین دنوں کے دوران مختلف واقعات میں پندرہ افراد جان بحق۔مرنے والوں میں چار خواتین اور چار بچے شامل ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے عید کے دوران برصغیر کے مشہور ولی حضرت پیربابا کارح کرلیاہے۔پورے ملک سے سیاحو ں کی بڑی تعداد بونیر نے موسم سے لطف اندوز ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بونیر سے سوات جانے والی بد قسمت خاندان کی گاڑی کو خادثہ پیش ایا۔فیلڈرگاڑی کڑاکڑ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ایک ہی گھر کے چار خواتین اور دو بچے موقع پر جان بحق ہوگئے۔تحصیل مندنڑ میں اسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے چارافراد جان بحق ہوگئے۔جس میں دوبچے بھی شامل ہے۔کلیاڑی سے تعلق رکھنے والے دونوجوان سوات خوازہ خیلہ میں گاڑی کے ایک خادثہ میں جان بحق ہوگئے۔ریگا میں ساتھیوں نے رقم کے لین دین پر اپنے ساتھیوں کو چوریوں سے وار کرکے ابدی نیند سلادیا۔ڈوکڈہ سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ ائیر کے طالب علم جوڑ میں تیز رفتاری کی وجہ سے جان بحق ہوا۔کڑاکڑ کے مقام پر ہونے والے خادثہ کے شکار افرادکا تعلق ٹانگوڑہ چغرزی سے ہے۔جہاں پر دو بچوں اور چار خواتین کی نماز جنازہ میں علاقہ کے عوام کثیر تعداد میں شرکت کی۔بونیر ٹریفک پولیس نے پیربابا انے والے زائیرین کے لئے ٹریفک پلان تیار کیاہے۔مگر اسکے باوجود پاچا بازار میں ہروقت ٹریفک کا جام رہتاہے۔