ڈیرہ میں 17 سالہ نوجوان آئل  ٹینکر کی زد میں زندگی کی بازی ہار گیا 

ڈیرہ میں 17 سالہ نوجوان آئل  ٹینکر کی زد میں زندگی کی بازی ہار گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) چشمہ روڈ پر موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 17سالہ نوجوان آئل ٹٰٰینکر تلے آکرکچل کر زندگی کی بازی ہار گیا، ساتھی موٹر سائیکل سوارسمیت2افراد زخمی،پوٹہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل ۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ روڈ پر ہدایت پل کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار گاؤں میرن جائی کا17 سالہ احسان اللہ ولد محمد رمضان قوم جائی آئل ٹینکر تلے کچل کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حمیداللہ ولد غلام عباس زخمی ہوگیا اسی طرح دوسرے موٹر سائیکل پر سوار الطاف ولد فتح شیر سکنہ متھرا آباد بھی زخمی ہوا۔دوسرے واقعہ میں ٹانک روڈ پر پوٹہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جا گری۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں عنایت سکنہ درابن خورد سمیت3افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔