دو قومی نظریہ حصولِ پاکستان کی  تحریک کا سبب بنا، جما عت اہلسنّت

    دو قومی نظریہ حصولِ پاکستان کی  تحریک کا سبب بنا، جما عت اہلسنّت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے تحت پاکستان کا یوم آزادی و یکجہتی کشمیر قومی و ملّی جذبے کے ساتھ منایا گیا،علاقائی سطح پرمساجد و مدارس میں تحریک پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ و قرآن خو انی، دعائیہ تقریبات، ملکی استحکا م، ترقی، خوشحا لی،امن و سلامتی کیلئے اجتماعی  دعائیں، پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد ریلیاں بھی نکالی گئیں، مقررین نے خطاب میں نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اجا گر کیا۔ مقبول آباد میں  جشن آزادی کی تقریب سے علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ دو قومی نظریہ حصولِ پاکستان کی تحریک کا سبب بنا۔علما ء مشائخ و اکابرین اہلسنّت نے جنا ح صاحب کے ساتھ مل کر دو قومی نظریہ کے احیا ء اور قیام پاکستان کی تحریک کو آگے بڑھانے میں اپنا مجا ہدانہ کر دار ادا کیا۔انہو ں نے کہا کہ آج پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے بھی علما ء کو تحریک آزادی وا لا کر دار دھرانا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کئے ہوئے ہے، مودی حکومت نے کرفیو لگا کر کشمیر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے مظلوم کشمیریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ عوام پر لسٹر بم اور بیلٹ گنوں کا استعمال انسان دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ جبر و تشدد کے ذریعے کشمیروں کو حق خود ارادیت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔