مردان،سول سوسائٹی اور یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے یوم  سیاہ کے موقع پر ریلی نکالی گئی 

مردان،سول سوسائٹی اور یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے یوم  سیاہ کے موقع پر ریلی ...

مردان(بیورورپورٹ) سول سوسائٹی اور یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سعید خان صافی، محمد عماداکبر حسان، ارشاد احمد، ریاض خان، محمد خان اور اورنگ زیب صفی کر رہے تھے۔ ریلی کمیٹی چوک سے پریس کلب پہنچی جہاں مطاہرین نے پریس کلب مردان کے سامنے روڈ بلاک کردیا اور بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں نوجوانوں بچوں اور بزرگوں شریک ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے تھے جن پر کشمیر کے حق میں جبکہ بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے پاکستان کا بچہ بچہ جان کی قربانی کے لئے تیار ہے۔ بھارت کی آزادی کا دن یوم سیاہ کے طور پر اس لئے مناتے ہیں کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر ظلم اور بربریت کی انتہا کی ہے۔ انہون نے کہا کہ موجودہ دور میں پوری قوم متحد ہے اور فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہے انہوں نے امن کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے قرادادوں کے مطابق حل کیا جائے۔  مظاہرین نے بھارت کو عالمی دہشت گرد اور مودی کو دہشت گردی چمپئین قرار دیدیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر