ڈیرہ کے سپوت ونگ کمانڈر نعمان علی کو بھارتی جہاز گرنے پر تمغہ جرات 

  ڈیرہ کے سپوت ونگ کمانڈر نعمان علی کو بھارتی جہاز گرنے پر تمغہ جرات 

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) رواں برس 27فروری کو بھارتی جہاز گرانے والے پاکستانی پائلٹس ڈیرہ اسماعیل خان کے سپوت ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارہ جرات اور اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کو مختلف آپریشنز، خصوصا پلواما واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کو ہر محاذ پر شکست دینے پر اعزازات سے نوازا۔ 27فروری کو بھارتی جہاز گرانے والے پاکستانی پائلٹس ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان کو ستارہ جرات جبکہ اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی کو تمغہ جرات سے نواز گیا ہے، پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان اور اسکوارڈن لیڈر حسن محمود صدیقی نے 27فروری کو 2 بھارتی جہاز مگ ٹونٹی ون اور سیخوئی ایس یو تھرٹی مار گرائے۔ مگ ٹونٹی ون کا ملبہ پاکستان جبکہ سیخوئی ایس یو تھرٹی مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا۔بھارت کے ساتھ حالیہ اسٹینڈ آف میں پاکستان نے فضا، سمندر اور لائن آف کنٹرول سمیت ہر شعبے میں دشمن کو نیچا دکھایا،پاکستان نے ذرائع ابلاغ کے شعبے میں بھی بھارت کو شکست دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -