کشمیر کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: اجمل خان وزیر 

کشمیر کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا: اجمل خان وزیر 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے ضم اضلاع اجمل وزیر نے کہاہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتا کرنے کیلئے تیارنہیں ہے کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے کیونکہ قبائیلیوں نے پہلے بھی ملک کی بقاء اورسالمیت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر کشمیر کے ایک حصے کوآزاد کرادیا تھا اور مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کروانے کیلئے قبائل اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میں منعقدہ یوم سیاہ کے سلسلے میں ہونیوالے سیمینار سے خطاب کے دوران کیا اجمل وزیر نے کہا کہ بھارت کسی ہم خیالی میں نہ رہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہے جو بھار کو اینٹ کا جوب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا ہے تو قبائلی عوام نے ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور آئندہ بھی قبائلی عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے جسکی آزادی تک پاکستان چھین سے نہیں بیٹھے گا اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے سبق سکھانے کیلئے افواج پاکستان اورقبائلی عوام شانہ بشانہ لڑیں گے ہم پیچھے ہٹنے والوں میں نہیں اپنے مادر وطن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -