شیخوپورہ: بارش کے باعث چھٹ گرنے سے 2بچے، 1نوجوان جاں بحق 

  شیخوپورہ: بارش کے باعث چھٹ گرنے سے 2بچے، 1نوجوان جاں بحق 

شیخوپورہ،فیروز والہ(بیورورپورٹ، نمائندہ پاکستان) بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی۔ 2 بچے ایک نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گارڑن ٹاؤن قلعہ ستار شاہ کے رہائشی محمداشفاق کے ہاں عید منانے کیلئے اس کی نواسی اور سالے کے بچے فیصل آباد سے آئے ہوئے تھے اورکمرے میں سو رہے تھے۔ بارش کے باعث کچے اور بوسیدہ مکان کی چھت اچانک زور دار دھماکے سے گر گئی۔ملبے تلے دب کر 10سالہ لائبہ،18سالہ حیدراور4سالہ طیبہ جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد عرفان کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔فیکٹری ایریا پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔

 چھت

مزید : پشاورصفحہ آخر