عوام غیر ملکی ویزا لگوانے والے  جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آئیں  بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کا انتباہ

  عوام غیر ملکی ویزا لگوانے والے  جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آئیں  بشکیک میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بشکیک(خصوصی رپورٹ) پاکستان سفارت خانہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ بشکیک کرغزستان میں بیٹھ کر فیس بک کے ذریعہ کینیڈا، آسٹریلیا اور جاپان کا ویزہ لگانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ یہ سب دھوکہ باز اور جعلساز ہیں ان لوگوں کی چال میں مت آئیں۔آج کل تین پاکستانی جو اس وقت بشکیک کی جیل میں ہیں اور پاکستان سفارت خانہ ان کا کیس لڑ رہا ہے۔ ان تینوں نے تقریباً بیس ہزار ڈالر فی کس کا نقصان اٹھایا ہے۔ یہ تینوں بدقسمت پاکستانی ان ہی لوگوں کے ہاتھ بے وقوف بنے ہیں۔ ان لوگوں کو جعلی ویزہ لگا کر دیئے گئے تھے اور یہ لوگ بشکیک ائیرپورٹ پر پکڑے گئے۔پاکستان سفارت خانہ، بشکیک تمام پاکستانیوں سے التماس کرتا ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ تاکہ مزید پاکستانی ان لوگوں کی جعلسازی اور دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔
غیر ملکی ویزا