اسٹیل مل ملازمین کی دادرسی کی جائے،عابد راجپوت

اسٹیل مل ملازمین کی دادرسی کی جائے،عابد راجپوت

کراچی (پ ر) معروف سماجی کارکن اور مدارس پریس کوآرڈینیٹر عبد الرحمن عابد راجپوت نے پاکستان اسٹیل کے افسران اور محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے ہزاروں خاندانوں کے لئے یہ عید حکمرانوں کی طرف سے ایسا تحفہ ہے جس سے قبول کرنا ناممکن ہے- یہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ مملکت خدادا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جو کہ فہم و فراست اور جہاندیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس ملک کے جب وزارت عظمیٰ کی تگ و دو میں مصروف تھے تو صدر پاکستان عارف علوی اور عمران خان نے پاکستان اسٹیل کے افسران اور مزدوروں سے نیشنل ہائی وے کے چوک پر وعدہ کیا تھا ہماری حکومت آتے ہی ہم پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کو تمام واجبات دلائیں گے اور آپ کی تنخواہیں ریگولرائز کروائیں گے-وہ وعدے اسلام آباد کے ایوانوں میں جاکر ایوانوں کی نذر ہوگئے اور آج کا مزدور حکمرانوں کے خلاف اور پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کے خلاف اپنے اہل و عیال کے ساتھ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے لیکن بے شمار احتجاج کرنے کے بعد بھی اب تک عید قربان اور 14 اگست کی خوشیوں پر دودھاری خنجر مار کر یہ کہا جارہا ہے کہ آپ کو بہت جلد تنخواہ مل جائے گی- پچھلے ڈھائی ماہ سے پاکستان اسٹیل کے افسران اور مزدور طبقہ اپنے بچوں کی خوشیوں کو سربازار اور سڑکوں پر فروخت کرتا ہوا نظر آرہا ہے-

مزید : پشاورصفحہ آخر