کراچی سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

  کراچی سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (آ ئی این پی) خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے اٹھنے والا مون سون کا سلسلہ ملک میں داخل ہوچکا ہے جن کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آج بروز جمعہ سے کراچی میں بارش کی تیسری جھڑی کی پیشگوئی کی ہے تاہم یہ گزشتہ دو جھڑیوں سے کمزور ہوگی،کراچی کے علاوہ میرپور خاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد سمیت زیریں سندھ کے متعدد علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، ژوب، سبی اور قلات میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات

مزید : پشاورصفحہ آخر