جاپان، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 16افراد زخمی

  جاپان، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 16افراد زخمی

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان کے مغربی حصوں میں کروسا  سمندری طوفان  کی وجہ سے 16 افراد زخمی  ہو گئے ہیں اور 7 ہزار سے زائد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کی جاپان محکمہ موسمیات کے  حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق کروسا سمندری طوفان ہیرو شیما کے علاقے کورے  تک پہنچ گیا ہے۔بیان کے مطابق  طوفان  کی رفتار 144 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے سمندر کی طرف آگے بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔آفات انتظامیہ کے مطابق ملک کے مغربی حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ  اور سیلاب کی وارننگ بھی دے دی گئی ہے اور مغرب میں واقع  15 ہزار علاقوں سے 7 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف حکام نے طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں اور بادی جھکڑوں  کی وجہ سے تقریبا 6 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی وارننگ دی ہے۔طوفان کی وجہ سے شین اوساکا اور کوکورا اسٹیشن کے درمیان ٹرین سفر بھی عارضی طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔ہیرو شیما اور یاماگوچی  کے علاقوں میں بھی ٹرین کے سفر بند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔جاپان ائیر لائنز  اور النیپون  ائیر لائنز نے بھی آج 400 سے زائد اندرون اور بیرون ملک پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر