شہزادہ چارلس اکتوبر میں جاپان کا دورہ کرینگے

شہزادہ چارلس اکتوبر میں جاپان کا دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹوکیو (اے پی پی)برطانوی شہزادہ چارلس شہنشاہ نارْو ہیتو کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے اکتوبر میں جاپان کا دورہ کریں گے۔ بْکنگھم پیلس ککی جانب سے جاری کودہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  یہ دو روزہ دورہ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ برطانوی شہزادہ ملکہ الزبتھ کی جگہ اس شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔اپنے قیام کے دوران توقع ہے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تقاریب میں بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ 1990ء  میں شہزادہ چارلس نے شہنشاہ نارْو ہیتو کے والد اور 30 اپریل کو تخت سے دستبردار ہونے والے شہنشاہ اکی ہیتو کی تقریب تاج پوشی میں شرکت کی تھی جبکہ آخری مرتبہ شہزادہ چارلس 2008ء میں جاپان تشریف لائے تھے

مزید :

عالمی منظر -