بھارت،گاؤ ماتا مسلمان کی جان سے زیادہ اہم

بھارت،گاؤ ماتا مسلمان کی جان سے زیادہ اہم

اجمیر شریف(آئی این پی)بھارت کی عدالت نے گائے کی ترسیل کے شبے میں 55 سالہ مسلمان کو قتل کرنے والے 6 ملزمان کو بری کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے پہلو خان کے قتل کے الزام میں 9 ہندو گؤ رکشکوں کو گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ اپریل 2017 میں بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر الوار کی ایک شاہراہ پر مویشیوں سے لدا ٹرک لے جانے والے 55 سالہ پہلو خان پر تقریبا 200 مشتعل افراد نے حملہ کرنے انہیں شدید زخمی کیا، جن کی تاب نہ لاتے ہوئے پہلو خان ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔راجستھان کی عدالت نے قتل کے الزام میں زیرحراست 9 میں سے 6 گؤرکشکوں کو بری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیگر 3 ملزمان نابالغ ہیں جن کا مقدمہ جووینائل کورٹ میں چلایا جائیگا۔دوسری جانب پہلو خان کے اہلخانہ کے وکلا نے بتایا کہ مقامی عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چینلج کیا جائیگا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ حملے کے وقت وہاں موجود افراد کی جانب سے بنائی گئی اور میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا

مزید : عالمی منظر