ہم گھبرانے والے نہیں،نوازشریف ہی ہمارا قائد ہے، مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم گھبرانے والے نہیں،نوازشریف ہی ہمارا قائد ہے۔ میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے لیگی رہنماؤں گرفتاریوں کے حوالے سے کہاکہ کوئی بات نہیں ہم ان باتوں سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان باتوں سے بہت آگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ چھوٹے لوگ ہیں ہمارا قائد نواز شریف ہے،ہم نے اس ملک کی خدمت کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان کا خیال ہے ہم گھبرا گئے ہیں،اس طرح کی حرکتوں سے ہم گھبرانے والے نہیں۔
مریم اور نگزیب