مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، سلامتی کونسل کا اجلاس آج کتنے بجے شروع ہو گا ؟ جانئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، سلامتی کونسل کا اجلاس آج کتنے بجے شروع ہو گا ؟ ...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، سلامتی کونسل کا اجلاس آج کتنے بجے شروع ہو گا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو پہلی بڑی سفارتی کامیابی مل گئی ہے ،50 سال کے بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہنچ گیاہے جس کا تاریخی اجلاس آج شام سات بجے شروع ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بھارت کی جانب سے یکطرفہ بدلنے کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام 7 بجے ہوگا۔بند کمرہ میٹنگ میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوو¿ں اور ان کو حل کرنے سے متعلق امور پر صلاح مشورہ کیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ اجلاس سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ میں وزیرخارجہ کا خط پہنچانے والی پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکال لے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -