ملک بھر کی طرح عمر کوٹ میں بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

ملک بھر کی طرح عمر کوٹ میں بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ...
ملک بھر کی طرح عمر کوٹ میں بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

  

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منانے کےلیے آج عمرکوٹ میں سینکڑوں شہری سماجی مذہبی وکلاء صحافی ٹیچرز پولیس کے جوان سمیت عوام شہری کشمیر بنےگا پاکستان کے نعرے اور ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے لیے سڑکوں پر امڈ آئے بھارتی آزادی کو آج یوم سیاہ کےطور اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےطور پر منایا گیا ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب عمرکوٹ تک بڑی ریلی نکالی گی ریلی کی خاص بات ریلی میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے ایس ڈی او بلال کمبار سماجی رہنما فقیر رسول بخش رحمدانی ،ٹیچر رہنماؤں میں سید ریاض الحسن شاہ ،سید سعادت شاہ ، وغيرہ نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی بربریت مظالم کےخلاف عالمی برادری کی بےحسی افسوس ناک ہے انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنےگا پاکستان ریلی میں شریک مختلف اقلیتی برادری سے وابستہ لوگوں تاراچند ، بھگت کیول رام ،ایشور لال وغیرہ نےکہا کہ مودی وحشی درندے کی بربریت انتہا پسندی سوچ دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکی ہے رہنماؤں کا کہناتھا کہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جہدوجہد رنگ لائے گئی آج پوری قوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کا دن منارہی ہے کشمیریوں کی شہادت ضایع نہیں جائے گی ریلی میں شریک شرکاء نے مودی سرکار مردہ آباد کےنعروں اور کشمیر بنےگا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -