"عین اسی دن میری آزادی ختم ہو گئی تھی جب ہم جشن ۔ ۔ ۔" شنیرا کے پیغام پر وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہ سکے، ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی روکنا مشکل

"عین اسی دن میری آزادی ختم ہو گئی تھی جب ہم جشن ۔ ۔ ۔" شنیرا کے پیغام پر وسیم ...

  


کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی شنیر ا سے شادی کو چھ سال بیت گئے اور گزشتہ دنوں چھٹی سالگرہ بھی منائی ، اس موقع پر شنیرا نے پیغام جاری کیا تو وسیم بھی خاموش نہ رہ سکے اور  اور انہوں نے بھی شادی کی سالگرہ پر منفرد انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہم جشن آزادی مناتے ہیں عین اسی دن میری آزادی ختم ہو گئی تھی۔ وسیم اکرم نے شنیرا اکرم کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمھارے بغیر میری زندگی بے معنی ہے۔

6 سال قبل 14 اگست کے موقع پر رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی چھٹی سالگرہ منائی تاہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شنیرا اکرم پاکستان کو یاد کرنا نہ بھولیں۔شنیرا اکرم نے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چہرے پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ ’’ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں خوشی کے ساتھ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ یوم پاکستان کے ساتھ منا رہی ہوں‘‘۔چھ سال قبل ہم دونوں نے ایک عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم محبت، اتحاد رحم دلی اور خوشحالی کے ساتھ اگے بڑھیں گے اور ہمارا یہی وعدہ پاکستان کے لیے بھی ہے‘‘۔شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں اور وسیم اکرم عین اسی طرح مضبوط اور متحد رہیں گے جس طرح آج کا پاکستان متحد اور مضبوط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم ایسے مزید دن دیکھتے رہیں گے۔

مزید : کھیل /علاقائی /سندھ /کراچی