بھارتی صحافی ارناب گوسوامی نے حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا تو آگے سے اداکار نے نہایت دبنگ جواب دے کر بولتی ہی بندکر دی

بھارتی صحافی ارناب گوسوامی نے حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ ...
بھارتی صحافی ارناب گوسوامی نے حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا تو آگے سے اداکار نے نہایت دبنگ جواب دے کر بولتی ہی بندکر دی

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی صحافی اور نیوز اینکر ” ارناب گوسوامی “ اکثر اوقات پاکستان مخالف گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہیں ایسا کرنا مہنگا پڑ گیا کیونکہ حمزہ علی عباسی کو ” آئی ایس آئی “ کا خفیہ ایجنٹ قرار دینے پر اداکار میدان میں آ گئے اور ایسا جواب دیدیا کہ شرم سے پانی پانی کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گوسوامی اور ان کے ٹی وی چینل ” ری پبلک ٹی وی “ نے حال ہی میں اداکار حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیاجس پر حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پر میدان سنبھالا اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اوور ایکٹر اور ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے جنگ کے سوداگر اور ان کے چینل نے مجھے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا ہے ، چلیں میں یہاں آپ کی درستگی کر دوں کہ میں آئی ایس آئی کا کوئی ”خفیہ “ ایجنٹ نہیں ہوں بلکہ میں سرعام ہوں، مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے پر فخرہے بالکل ویسے ہی جیسے 20 کروڑ پاکستانی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے پر فخر کرتے ہیں ۔ “

حمزہ علی عباسی نے اپنے اگلے ٹویٹ میں کہا کہ ” میں سوچتا تھا کہ شائد کبھی اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد ہوتے ہوئے نہ دیکھ سکوں لیکن فاشسٹ مودی کے ایک کے بعد ایک بلنڈر اور جو جھوٹا پراپیگنڈہ ان کا فاشسٹ میڈیا پھیلا رہا ہے ،اس کی وجہ سے میں اب پر اعتماد ہوں کہ انشااللہ میں کشمیر کو آزاد ہوتے جلد ہی دیکھوں گا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...