آصف زرداری کو کس جیل میں رکھا جائے گا اور انہوں نے کونسی سہولیات مانگ لی ہیں ؟ جانئے

آصف زرداری کو کس جیل میں رکھا جائے گا اور انہوں نے کونسی سہولیات مانگ لی ہیں ؟ ...
آصف زرداری کو کس جیل میں رکھا جائے گا اور انہوں نے کونسی سہولیات مانگ لی ہیں ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے اڈیالہ جیل یں سہولتوں کی فراہمی کیلئے عدالت میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے ، سابق صدر کے وکیل کا کہناتھا کہ آصف زرداری کو جیل میں اے کلاس سہولتیں فراہم کی جائیں ، مطالعہ کیلئے اخبارات ، کتابیں ، رسالے ، ایئر کنڈیشن اور فریج کی سہولت دی جائے ۔ احتساب عدالت نے درخواست پر نیب کونوٹس جاری کر دیاہے اور کہاہے کہ نیب ملزم کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے درخواست پر جواب دے ۔
عدالت نے آصف زرداری کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے روبکار جاری کر دی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم آصف زرداری کو وصول کریں ۔نیب حکام کچھ دیر میں آصف زرداری کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوں گے۔

مزید :

قومی -