نوجوان نےجائیداد نام نہ کرنے پر والدہ کو قتل کر دیا
فیصل آباد(ویب ڈیسک)تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی والدہ کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق زم زم کالونی کا عامر گل اپنی والدہ سلمی بی بی کی جائیداد اپنے نام کرانا چاہتا تھا،انکار پر فائرنگ کر دی جس سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ملزم فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی ہے۔