لاہور کے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی اشیا چوری کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار ، شناخت بھی ہوگئی 

لاہور کے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی اشیا چوری کرنیوالا رنگے ...
لاہور کے سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی اشیا چوری کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار ، شناخت بھی ہوگئی 

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرنے والا چور رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے جنرل ہسپتال میں لوگوں نے مریضوں کے لواحقین سے اشیا چوری کرنے والا چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم مبین نصیر آباد کا رہائشی ہے جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں چوری شدہ اے ٹی ایم کارڈ،موبائل فون اور حساس ادارے کے ملازم کا سروس کارڈ برآمد کر کے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -