وفاقی حکومت نے کے پی کے کو بڑی خوشخبری سنا دی،9 ارب روپے کا پیکج دے دیا

وفاقی حکومت نے کے پی کے کو بڑی خوشخبری سنا دی،9 ارب روپے کا پیکج دے دیا
وفاقی حکومت نے کے پی کے کو بڑی خوشخبری سنا دی،9 ارب روپے کا پیکج دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے کے پی کے گیس سیکٹر کو9 ارب کا پیکیج دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ رقم کرک اور کوہاٹ کے بلاکوں میں پرانی گیس پائپ لائنوں کو نئی پائپ لائن سے تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہوگی جو خستہ حالت اور بو سیدہ پائپ لائن ہزاروں میٹر میں ان کی جگہ نیا نیٹ ورک بچھایا جائے گا اس سے کرک کوہاٹ بلاکوں سے نکلنے والی گیس کے بے تحاشا چوری اور یو ایف جی(UNACCOUNTED FOR GAS) میں اضافے کو روکا جاسکے گا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق 9 ارب روپے کا مذکورہ پیکیج مکوڑی ایسٹ گیس فیلڈ نیشپا(NASHPA) فیلڈ، چندا میلا گیس فیلڈ، مارم زئی گیس فیلڈ منزل لئی گیس فیلڈ، ٹل گیس فیلڈ، ڈھوک حسین گیس فیلڈ کے مختلف پائپ لائنیں نیٹ ورک کو آپس میں نئی جدید پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا۔ ان فیلڈز سے روزانہ 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قومی ٹرانسمیشن لائن میں آنا شروع ہو گئی ہے چونکہ کرک کوہاٹ، بنوں کے اضلاع میں نئے نئے گیس فیلڈز دریافت ہورہے ہیں جبکہ گیس پائن لائن نیٹ ورک بیس پچیس سالہ پرانا ہے اس لیے گیس بوسیدہ پائپ لائنوں سے جا بجا یا تو لیک ہورہی ہے یا اردگرد کے گاو¿ں والے اس میں سوراخ کر کے غیرقانونی طور پر تنور، ہوٹل ریستوران چونے کی بھٹیوں میں چوری کی گیس استعمال کررہے ہیں جس سے سالانہ کروڑوں روپے کا زر مبادلہ ضائع ہورہا ہے اور اس چوری سے ایل این جی کی درا?مد و تصرف بڑھ رہا ہے۔

مزید :

قومی -