کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ، کم از کم پانچ افراد شہید

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ، کم از کم پانچ ...
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ، کم از کم پانچ افراد شہید

  


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک مدرسے کے اندر واقع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران  دھماکے سے پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے   جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق مدرسے میں ہونیوالے دھماکے   کے بعد سیکیورٹی فورسز  کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئیں جبکہ آٹھ سے دس افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ ادھر اے آروائے نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ سما ٹی وی کاکہناہے کہ دھماکہ مدرسے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ 

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /Breaking News /اہم خبریں


loading...