”سابق کرکٹرز پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہیں، میڈیا اور پی سی بی میں سیاست ہے اور۔۔۔“ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے نوکری ختم ہوتے ہی ’شرمناک‘ انکشاف کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اپنے معاہدہ ختم ہوتے ہی پاکستانی ٹیم پر ہونے والی ناجائز تنقید اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اندرونی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا میں ان چیزوں کو مس نہیں کروں گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ ”سابق کھلاڑیوں کی جانب سے پیٹھ پیچھے چھرا گھونپنا، ٹی وی پر ہونے والی سیاست، صحافی اور پی سی بی میں ہونے والی سیاست چند ایسی چیزیں ہیں جنہیں میں بالکل بھی مس نہیں کروں گا۔“
گرانٹ فلا ور فخر زمان کے مستقبل کے حوالے سے بھی فکرمند نظر آئے اور کہا کہ انہیں اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ رنز بنانا شروع کر سکیں جبکہ انہوں نے بابراعظم کی بے حد تعریف کی اور کہا کہ وہ پاکستان کے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں جن کی کوچنگ کا موقع ملا۔