بھارت میں کشمیریوں کے حق میں دعا کرنا بھی جرم بنا دیا گیا

بھارت میں کشمیریوں کے حق میں دعا کرنا بھی جرم بنا دیا گیا
بھارت میں کشمیریوں کے حق میں دعا کرنا بھی جرم بنا دیا گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں کشمیریوں کیلئے دعائیں کرنا بھی جرم بنا دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کیلئے دعا ئیں کرنے پر گرفتار کر لیا گیاہے ، ، وارث پٹھان نے نماز جمعہ کے بعد کشمیریوں کیلئے دعائیں جس پر انہیں سیکیورٹی فورسز نے اپنی حراست میں لے لیا۔وارث پٹھان کا ممبئی کے ایم ایل اے اسدالدین اویسی کی جماعت سے تعلق ہے ۔

یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر پر آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جارہاہے جس دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدیگی پر بات چیت اور بریفنگ دی جائے گی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا ہے جس کے بعد سے اب تک کرفیو نافذ ہے جسے 12 روز گزر چکے ہیں اور کشمیر میں لوگوں کے پاس کھانے اور پینے کی اشیاءکے علاوہ ادویات کی بھی کمی ہو گئی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -