پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف

پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف
پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی: آرمی چیف

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دلایا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور وہاں کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /دفاع وطن


loading...