شاہ محمودقریشی کا سپین کے ہم منصب اور یورپی یونین کے عہدیدار سے ٹیلی فونک رابطہ

 شاہ محمودقریشی کا سپین کے ہم منصب اور یورپی یونین کے عہدیدار سے ٹیلی فونک ...
 شاہ محمودقریشی کا سپین کے ہم منصب اور یورپی یونین کے عہدیدار سے ٹیلی فونک رابطہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سپین کے وزیر خارجہ اور یورپی  یونین کے عہدیدار سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اورخطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپین کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ، بھارت کے کشمیر میں  اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ سپین کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی طرف سے ہر ممکن کردارادا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -