6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار ، پولیس نے سراغ کیسے لگایا اور گرفتار کہاں سے ہوا ؟ آپ بھی جانئے

6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار ، پولیس نے سراغ کیسے لگایا اور گرفتار کہاں ...
6 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار ، پولیس نے سراغ کیسے لگایا اور گرفتار کہاں سے ہوا ؟ آپ بھی جانئے

  


جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں مصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق پنڈ دادن خان میں چوک خواجگان کے قریب رہنے والی 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو سے پتہ چلا کہ غریب محنت کش کی 6 سالہ بیٹی گلی سے گزر رہی تھی کہ اسے ہرن پور کا رہائشی ثقلین پکڑ کر اپنے ساتھ ایک بوسیدہ مکان میں لے گیا اور وہیں اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس نے گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اس کو کھیوڑہ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم ہرن کا رہائشی ہے جو مستری کا کام کرتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /جہلم


loading...