پولیس نے 45 لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، خاوند زیادتی کرتا تو اس دوران بیوی کیا شرمناک کام کرتی تھی؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے ایم ایس سی کی شادی شدہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی برہنہ ویڈیو بنانے والے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں اغواءاور زیادتی کی دفعہ کے تحت درج تھا۔ متاثرہ خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں بیڈ شیٹ اور ٹشو پیپرز ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بجھوائے گئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم قاسم عدالت سے جسمانی ریمانڈ پر ہے جبکہ اس کی اہلیہ ملزمہ کرن محمود جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائی جا چکی ہے۔ ملزمان میاں بیوی اب تک45 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکے ہیں جس کا انہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے والی بچیوں کی برہنہ ویڈیوزبھی بناتے تھے، ملزمان سے 10واقعات کی برہنہ ویڈیوز اورہزاروں برہنہ تصاویر بر آمد کر لی گئی ہیں۔ ملزم قاسم کم عمر لڑکیوں کو اپنی بیوی کرن کے زریعے ورغلاءکر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور ملزمہ کرن واقعہ کی ویڈیو بناتی تھی۔
سی پی او راولپنڈی نے ایس پی راول کوملزم کی ہوس کا نشانہ بننے والی تمام بچیوں کے والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ہدایت کی ہے کہ ہر وقوعہ کی الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو الگ الگ چالان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشرتی ناسوروں کو قانون کی مطابق عبرتناک سزا دلوائی جائے تاکہ کسی کو حوا کی بیٹی سے زیادتی اور بلیک میل کرنے کی سوچ بھی نہ آئے۔