سلامتی کونسل اجلاس سے قبل عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون گھما دیا ،12منٹ تک کیا بات ہوئی ؟بھارت کو بڑا جھٹکا

سلامتی کونسل اجلاس سے قبل عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون گھما دیا ،12منٹ ...
سلامتی کونسل اجلاس سے قبل عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون گھما دیا ،12منٹ تک کیا بات ہوئی ؟بھارت کو بڑا جھٹکا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا جس میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارت کے غاضبانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان 12منٹ تک گفتگو جاری رہی جس میں صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلیفونک گفتگو کی خبر سامنے آنے کے کچھ ہی دیر بعد میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے قوم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کو فون کیا ہے جس میں کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا اور انہیں اعتماد میں لیا۔ دونوں کے مابین ہونے والی گفتگو میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا ، پاکستان افغانستان میں امن کے حوالے سے کل کی طرح آج بھی پرعزم ہے، امن و استحکام کیلئے ہم نے قدم اٹھائے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ دونوں سربراہان کے مابین اچھی گفتگو ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -