مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال، وزیر اعظم کھل کر میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال، وزیر اعظم کھل کر میدان میں آگئے، بڑا قدم ...
مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال، وزیر اعظم کھل کر میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور حکومت کی کشمیری بھائیوں کے لئے  کی جانے والی کوششوں پر قوم کو اعتماد میں لینے کے لئے ‏وزیراعظم عمران خان کل ہفتے کےروز قوم سےخطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ‏وزیراعظم عمران خان قوم سے ممکنہ خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں روز بروز بڑھتے بھارتی مظالم اور پاکستان نے اس سلسلے میں ابھی تک جو اقدامات لیے ہیں اسکے بارے میں قوم کو اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم قوم سے اپنے اہم خطاب میں کشمیرکی تازہ ترین صورتحال،لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت ،سلامتی کونسل کے فیصلوں اور دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان سےہونے والے رابطوں کے بارےمیں قوم کو اعتمادمیں لیں گے۔وزیراعظم کاقوم سےخطاب کب ہوگا؟اس بارے میں نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعظم عمران خان ہفتے کےروز قوم سےخطاب کریں گے اورکل دوپہر وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ کی جائے گی تاہم یہ خطاب کب نشر ہو گااس بارے میں ابھی کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی  ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کےپیش نظر پاکستان کی درخواست پرآج سلامتی کونسل کا اجلاس بھی ہو رہا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا ہے جس میں پاکستانی وزیراعظم نے امریکی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -