سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگا:فردوس عاشق اعوان

 سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ ...
 سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگا:فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کو پیروں تلے روندتا رہا ہے، سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کے پانچ رکن ملکوں کا آج امتحان ہے, اگر سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگا.انہوں نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مثالیں دنیا میں عام ہو چکی ہیں،بھارت ہمیشہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہےاورہمیشہ عالمی قوانین کو اپنے پاؤں تلے روندتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر ریاست بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،70سالہ بربریت کے باوجود بھارت کشمیریوں کا جذبہ حریت نہیں دبا سکا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،مسئلہ کشمیرپر اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں موجود ہیں،کشمیر میں بھارتی بربریت کی بدترین مثالیں دنیا میں عام ہوچکی ہیں،بھارت مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے گریزاں ہے،سلامتی کونسل بھارت پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی تو اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہوگا، 1974میں اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا بھارت کو ایٹمی تجربات کرنے سے نہیں روک سکی تھیڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اگر مقبوضہ وادی میں نسل کشی کا عمل جاری رہا،تو بوسنیا جیسے حالات کا سامنا ہوگا۔

مزید :

قومی -