سپورٹس بورڈ پنجاب میں مبینہ بے ضابطگیاں ،نیب نے رانا مشہود کو 22  اگست کو  طلب کر لیا

سپورٹس بورڈ پنجاب میں مبینہ بے ضابطگیاں ،نیب نے رانا مشہود کو 22  اگست کو  ...
سپورٹس بورڈ پنجاب میں مبینہ بے ضابطگیاں ،نیب نے رانا مشہود کو 22  اگست کو  طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب  رانا مشہود کو ایک بار پھر قومی احتساب بیورو(نیب)نے طلب کر لیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق   ذرائع نے بتایا کہ نیب نے  رانا مشہود کو رواں ماہ   22 اگست کو گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔رانا مشہود کو سپورٹس بورڈ  پنجاب میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر طلب کیا گیا، وہ اس سے قبل 8 اگست کو نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔