سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اندرونی معاملہ ہونے کا بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہو گیا:ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اندرونی معاملہ ہونے کا بھارتی دعویٰ ...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اندرونی معاملہ ہونے کا بھارتی دعویٰ غلط ثابت ہو گیا:ملیحہ لودھی

  


نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندو ب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ آج سلامتی کونسل کے اجلاس سے ثابت ہو گیا کہ مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ہے ،بھارت کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہو گیا کہ یہ اندرونی معاملہ ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو قید تو کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی ،آج اعلیٰ ترین فارم پر کشمیریوں کی آواز سنی گئی ۔سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط پر 72گھنٹوں میں سلامتی کونسل کا اجلاس بلا یا گیا ،یہ اجلاس طلب کرنے کے لیے چین نے درخواست کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان سیٹلمنٹ کے لیے تیار ہے ،یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ،آج سلامتی کونسل کا اجلاس پہلا قدم تھا لیکن آخری قدم نہیں ہے ،اب بات یہاں ختم نہیں ہو گی بلکہ جب کشمیریوں کو انصاف مل جائے گا تو پھر بات ختم ہو گی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...