پاکستان کے مایہ ناز معالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعوددل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پاکستان کے مایہ ناز معالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعوددل کا دورہ پڑنے سے انتقال ...
پاکستان کے مایہ ناز معالج پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعوددل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز معالج، شعبہ صحت کے اثاثہ کہلانے والے معروف پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹرفیصل مسعود دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،ان کی نماز جنازہ ہفتے کےروز جی بلاک ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد میں پونے ایک بجے ادا کی جائے گی،وہ ڈا ریکٹر جنرل پنجاب ہیو من آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی میں تعینات تھے،ان کی اچانک موت کی خبر شہر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں شعبہ طب کے حوالے سے انتہائی بڑا نام ڈاکٹر فیصل مسعود دل کا دورہ پڑنے سے لاہورکے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔آج   ڈاکٹر فیصل مسعود  اپنے کلینک واقع اکبر چوک پر معمو ل کے مطابق  آئے، جہاں انھوں نے پہلے مریض کا معائنہ شروع کیا تھا کہ موت کا فرشتے نے ان کو پہلے مریض کا معائنہ مکمل کرنے کی مہلت بھی نہ دی اور انھیں اچانک دل میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے انھیں فوری طور پر قریبی  واقع اقرا میڈیکل کمپلیکس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ،پروفیسر فیصل مسعود کی موت کی اطلاع ملتے ہی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار سمز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکڑ محمود ایاز سروسز ہسپتال کے ایم ایس سلیم شہزاد اور دیگر پروفیسر ز ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے وہاں ان کے شاگرد ایک دوسرے سے گلے لگ کر دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ڈاکٹر فیصل مسعودکی نماز جنازہ ہفتے کےروزدوپہر پونے ایک بجے جی بلاک ماڈل ٹاؤن میں اداکی جائے گی ۔پاکستان کے مایہ ناز معالج ڈاکٹرفیصل مسعودیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز  میں بطور وائس چانسلر خدمات سرانجام دےچکے تھے جبکہ سروسز  انسیٹیوٹ آف میڈیکل  میں بطورپرنسپل بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ڈاکٹر فیصل مسعود کا شمار پاکستان کے بہترین سرجنز میں ہوتا تھا،ڈاکٹر فیصل مسعود ڈی جی ہوٹا پنجاب خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر فیصل مسعود کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فیصل مسعود کی شعبہ طب میں گرانقدر خدمات ہیں،ڈاکٹر فیصل مسعود میڈیسن کی فیلڈ میں بڑا نام تھے ،مرحوم کی میڈیکل کے شعبہ میں خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا.

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...