پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ کو نماز جنازہ کے بعد لاہورکےمقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ کو نماز جنازہ کے ...
پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ کو نماز جنازہ کے بعد لاہورکےمقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کےچیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ کی نماز جنازہ کے بعد لاہورکےمقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی،نماز جنازہ میں شعبہ طب سےتعلق رکھنے والی  اہم شخصیات ،محکمہ صحت کےاعلیٰ افسران اورشہریوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کےچیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے بابر بلاک گارڈن ٹاؤن میں اداکی گئی جسکے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں سابقہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر دل آویز، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان، پروفیسر ندیم حیات ملک، پروفیسر شاہد حمید، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر، پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، وی سی کنگ ایڈورڈ پروفیسر خالد مسعود گوندل، وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان، پروفیسر رضوان مسعود بٹ، چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم، ایم ایس ڈاکٹر سلیم چیمہ، پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فرید ظفر سمیت پروفیسرز و ڈاکٹرز اورشہریوں  کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں انہیں مڑیاں والا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...