”ہم ساری صورتحال پر گہر ی نظر رکھے ہوئے ہیں“مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کینیڈا بھی میدان میں آگیا

”ہم ساری صورتحال پر گہر ی نظر رکھے ہوئے ہیں“مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ...
”ہم ساری صورتحال پر گہر ی نظر رکھے ہوئے ہیں“مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کینیڈا بھی میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں سلامتی کونسل کے آج کے اجلاس سے آگاہ کیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے یک طرفہ اقدام سے خطے کے امن وامان کوشدیدخطرات سے دوچارکردیا،مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو سے خوراک، ادویات ، بچوں کادودھ تک میسرنہیں،مقبوضہ کشمیرمیں ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ذرائع مواصلات پرمکمل پابندی عائد ہے۔

مزید :

قومی -