خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرنے اور قبائلی ارکان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کرنے اور قبائلی ارکان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قبائلی اضلاع کے نو منتخب ارکان میں سے دو اراکین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔دو مشیر اور معاون خصوصی کی تقرری بھی زیرغور ہے جس پروزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پارٹی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔نئے وزرا ء کو وزیراعلی کے پاس موجود 17محکموں سے قلم دان حوالے کئے جائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سفارشات کے بعد وزراء اور مشیروں کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔