کیا آپ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ ہو سکتا ہے ؟صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھڑک اٹھے ،کرارا جوا ب دے دیا

کیا آپ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ ہو سکتا ہے ؟صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی ...
کیا آپ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ ہو سکتا ہے ؟صحافی کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھڑک اٹھے ،کرارا جوا ب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے سوال پر بھڑک اٹھے ، واضح طور پر انکار کردیا ۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ معاملے کو حل کر نے کے لیے کیا بھارتی ہم منصب سے رابطہ ہو سکتا ہے ۔اس سوال پر شاہ محمود قریشی سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ آپ رابطے کی توقع کر رہے ہیں ؟ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا ،جب بھارتی حکمران کشمیریوں کو خنجر کے وار سے ذبح کر رہے ہیں ،وہ غاصب قاتل ہیں ،ان سے ہر گز رابطہ نہیں ہو سکتا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیونہیں اٹھائے گا اور جبر کی داستانیں نہیں سمیٹے گا تب تک بات نہیں ہو سکتی ۔ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کی سوچ والے میسولینی اور ہٹلر کے فلسفے کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں ، ان سے بات بے سو دہیں ۔

مزید :

قومی -